Mother Respect Quotes in Urdu

 Mother Quotes in Urdu

ماں کی شاعری اردو میں، ماں کی شان، ماں کے دن کی شاعری، ماں کی عظمت کو بیان کرتی ہے۔ یہ شاعری ماں اور بچے کے گہرے رشتے کو اردو زبان کی خوبصورتی میں مناتی ہے۔

 Mother Respect Quotes in Urdu

لبوں پہ اس کے بد دعا نہیں ہوتی بس اک ماں ہے جو کبھی خفا نہیں ہوتی
تیرے دامن میں ستارے ہیں تو ہوگۓ اے فلک مجھ کو اپنی ماں کی میلی گود ہی اچھی لگتی ہے
اے اندھیرے! دیکھ لے منہ تیرا کالا ہوگیا ماں نے آنکھیں کھول دی گھر میں اجالا ہوگیا
ممتا کی تعریف نہ پوچھو چڑیا سانپ سے بھی لڑ جاتی ہے
میں نے روتے ہوۓ پونچھے تھے کسی دن آنسو مدتوں ماں نے نہیں دھویا دوپٹہ اپنا
ماں ساتھ ہے تو سایہ قدرت بھی ساتھ ہے ماں کے بغیر لگے دن بھی رات ہے
یا رب میری ماں کو لازوال رکھنا میں رہوں نہ رہوں میری ماں کا خیال رکھنا
میں دور ہوجاؤں تو اسکا میرا سر پہ ہاتھ ہے میرے لئے تو میری ماں ہی کائنات ہے
میری زباں کو مل جاتی ہے مٹھاس جب بھی ماں سے کلام کرتاہوں

تیرے ہاتھوں کی کرامات کی تو پِھر بات ہی کیا ماں مجھ کو تیرے قدموں کی مٹی بھی شفاء دیتی ہے


نا جانے آ ٹے میں کیا ملاتی ہے ماں گھر جیسی روٹی دنیا میں کہیں نہیں
also read here more quotes about Father Quotes in Urdu English

Happy Mother Quotes in Urdu

میری ماں میرے لیے دعا کرتی ہے اِس لیے تو راستے کی ہر ٹھوکر حیا کرتی ہے


ماں کو جب دیکھا تو دل بول اٹھا فبای آلا ء ربکما تکذبان


حالات برے تھے مگر رکھتی تھی نواب بنا کر ہم غریب تھے یہ صرف ماں جانتی تھی


ہر مشکل آسان ہوتی ہے زندہ جب تک ماں ہوتی ہے


آئینہ دیکھ کر خوش ہیں میری آنکھیں بے حد میرے چہرے میں میری ماں کی مشبہات بھی ہے


دعا كے لیے ہاتھ اٹھاتے ہوئے لرزتا ہوں کبھی دعا نہیں مانگی تھی ماں كے ہوتے ہوئے

میری ماں آج بھی ان پڑھ ہے ایک روٹی مانگوں تو دو لے آتی ہے
رہتے ہیں میرے ساتھ فرشتے دعاؤں میں میں خوش نصیب ہوں میری ماں حیات ہے
چلتی پھرتی ہوئی آنکھوں سے اذاں دیکھی ہے میں نے جنت تو نہیں ماں دیکھی ہے
آج وہی اولاد ماں کو درد دیتی ہے جس کے لئے ماں رات بھر دعائیں کرتی تھی
کبھی جنت کا میں سوچوں تو ماں تم یاد آتی ہو محبت لفظ جو پڑھ لوں تو ماں تم یاد آتی ہو
لاکھ ڈھونڈو گے تم آغوش محبت بعد مرنے کے ماں نہیں ملتی

Respect Mother Quotes

ماں کی محبت وہ گہرا سمندر ہے جس کی گہرائی کوئی ناپ نہیں سکتا
ماں کی آواز سکون دیتی ہے چاہے وہ فون پر ہی کیوں نہ ہو
خدا کے بعد جس نے مجھے پورا کیا اہل جہاں سنو وہ میری ماں ہے
سات ارب مسکراہٹوں میں مجھے پسند ہے مسکرانا ماں کا
سخت راتوں میں بھی آسان سفر لگتا ہے یہ میری ماں کی دعاؤں کا اثر لگتا ہے
‏دنیا بھر کی راحتیں اپنی جگہ لیکن ہائے وہ ماں کے پہلو میں بیٹھنا
برتن مانجھ کر ماں دو چار بچے پال ہی لیتی ہے مگر دو چار بچوں سے ایک ماں نہیں پالی جاتی
بھلا ماں کا بھی کوئی دن ہوتا ہے ماں کے بغیر تو کوئی دن ہی نہیں ہوتا
میں ماں کو بتاتا ہوں پریشانیاں اپنی وہ ماتھا چوم کر کہتی ہیں خدا خیر کرے گا
سونا سونا سا مجھے گھر لگتا ہے جب ماں نہیں ہوتی مجھے ڈر لگتا ہے

This blog post is copyrighted and created goes to urduaqwal.pk and urdughar.pk.  



Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top